نئی دہلی20دسمبر(ایجنسی) روزانہ کی طرح آج بھی اے پی کی حکمران جماعت تلگودیشم کے ایم پیز نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے ریاست کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔اس احتجاج کے دوران ان ایم پیز نے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ اے پی کو کسی بھی صورت میں خصوصی درجہ دیا جائے تاکہ ریاست سے انصاف کیاجاسکے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے اے پی تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرتے ہوئے اے پی سے شدید ناانصافی کی ہے۔
18px; text-align: start;">تلگودیشم جو مرکز کی مودی زیرقیادت بی جے پی حکومت کی حلیف جماعت تھی نے اے پی کو خصوصی درجہ دینے سے انکار اور اے پی تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر حکومت سے علحدگی ہوگئی ہے اور تب ہی سے پارلیمنٹ کے ہر سیشن کے موقع پر تلگودیشم کے ایم پیز پارلیمنٹ کے احاطہ میں احتجاج کرتے ہوئے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرہ بازی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اے پی کے لئے علحدہ ریلوے زون کا بھی مرکزی حکومت کی جانب سے قیام عمل میں لایاجانا چاہئے۔ان تمام مطالبات کی تکمیل تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو وعدے اے پی کے ساتھ کئے گئے تھے، ان وعدوں پر عمل کیاجانا چاہئے۔